پشاور : کاشتکاروں کا احتجاج رنگ لے لیا :

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان نے گنّے کی قیمت از خود مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی و سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کا احتجاج رنگ لا یا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان نے گنّے کی قیمت از خود مقرر کرنے کا فیصلہ، ہم اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیںاس بات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے اس پر پاکستان بھر کے کاشتکار چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے مشکور ہیں یاد رہے کہ حکومت نے 180/- روپے فی چالیس کلوگرام کا نرخ مقرر کیا تھا اور ملز مالکان کاشتکاروں سے محض 140/- روپے فی چالیس کلوگرام ہی خرید رہے تھے انہوںنے مزید کہا کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج فیصلہ کیا ہے کہ امدادی قیمت ہم خود مقرر کریں گے اور عید سے پہلے پہلے کاشتکاروں کو ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے حافظ حشمت نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائے اور پاکستان کے غریب کاشتکاروں کی حالت زار پر رحم کرے ۔