عظیم صوفی شاعررحمان بابا کا کلام عشق رسول سے معمور ہے،نورالامین یوسفزئی

جمعہ 27 اپریل 2018 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ٖ پشتو زبان کے عظیم صوفی شاعررحمان بابا کا کلام عشق رسول سے معمور ہے اور ان میں ایک خاص قسم کی کشش اور وجدانی کیفیت پائی جاتی ہے ان خیالات کا اظہارمعروف شاعر ، ادیب اور محقق نورالامین یوسفزئی نے اکادمی ادبیات پاکستان پشا ور کے زیر اہتمام اردو سائنس بورڈپشاور میںرحمان بابا کی یاد میں منعقدہ ایک ادبی تقریب کے شرکاء سے بحیثیت صدر محفل خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی سیلم بنگش نے کہا کہ رحمان بابا نے عشق محمدﷺ اور انسان دوستی کے جذبے سے سرشار ہو کر بھر پور شاعری کی ہے ان کا کلام پوری انسانیت کا مشترکہ اثاثہ ہے اس موقع پر پروفیسر قاسم محمود بنوی نے بھی رحمان بابا کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انکی کلام سے ہمیں روحانی تسکین ، اطمینان قلب اور بنی نوع انسان سے محبت کا درس ملتا ہے تقریب کی نظامت کے فرائض یوسف علی دلسوز نے سرانجام دیئے اکادمی ادبیات پاکستان پشاور کے اسسٹنٹ ریذیڈنٹ ڈائریکٹرخان بادشاہ نصرت ،ملک وزیر خان ، ودود اشنغرے ، ڈاکٹر صابر شنواری، امجد علی خادم ، امیر حید ر شبگیر، اکرم عمرزئے اور شوکت حسین حسرت نے شرکاء مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمان بابا ایک قادرالکلام ،شرین بیان اور ہر دلعزیز آفاقی شاعر ہیںجبکہ انکی کلام میںجابجا تاریخی واقیات کی جھلک بھی نظر آتی ہے تقریب میں جن شعرائے کرام نے اپنے منظومات کے ذریعے رحمان بابا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ان میںگلزادہ کوثر، محمد جبارجبار، مرادعلی مراد، مبارک شاہ مبارک ، فدا محمد مجبور، غلام حیدر حیدر، ماسٹر خان گل، پرنس ماہر اللہ اور محمد علی صابر وغیرہ کے نام قابل ذکرہی

متعلقہ عنوان :