ضلعی انتظامیہ کرک نے تخت نصرتی میں 1غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹورزسیل کردیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنرکرک شفیع اللہ خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرتخت نصرتی محسن صلاح الدین نے تحصیل کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹر وں ،غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے۔اس دوران ڈرگ انسپکٹرز کرک عرفان وزیر اور محمد سلیم بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے حمیدان،امبیری کلے،چوکارہ اور ملحقہ علاقوں میںمتعدد کلینکس اورمیڈیکل سٹورزکامعائنہ کیا تاہم زیادہ تر کے پاس مطلوبہ اسناد اور دستاویزات موجود ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

چھاپوں اور چیکنگ کی اس کارروائی کے دوران چوکارہ میں محمد یونس نامی میڈیکل سٹور کا مالک غیرقانونی طورپر ادویات ذخیرہ کرنے اور بغیر لائسنس کے فروخت کرنے پر اس کے سٹور کو ڈرگ ایکٹ 1976کی دفعہ 23(1)سی کے تحت سیل کردیا گیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمحسن صلاح الدین نے متنبہ کیا کہ غیر لائسنس یافتہ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورزکے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں اسی رفتار سے جاری رہیں گی اور کسی عطائی ڈاکٹر کو انسانی جانوں سے کھلے عام کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :