عدالتی احکامات کے باوجود کارپوریشن کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا معاملہ

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:19

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عدالتی احکامات کے باوجود کارپوریشن کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باجود درخواست پر سماعت کی گئی نہ ہی انہیں مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو متعدد مرتبہ درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے مستقل نہ کرنے سے ملازمین کی ترقیاں رکی ہیں اورانہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے استدعا کی کہ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کرے،جس پر عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔