چیف جسٹس ثاقب نثار کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائینگے

کمپنیوں میں مبینہ کرپشن ، پی آئی سی میں مبینہ کرپشن ، اہم از خود کیس کی سماعت کریں اور عام سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کریں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:19

چیف جسٹس ثاقب نثار کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائیں گے،چیف جسٹس چھپن کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے علاوہ پی آئی سی میں مبینہ کرپشن کے علاوہ اہم از خود کیس کی سماعت کریں اور عام سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کل سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کریگا، پی آئی سی کرپشن از خود کیس میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی جی نیب پنجاب کوعدالت میں طلب کر رکھا ہے، سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کے علاوہ ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی،عدالت کے روبرو غیر قانونی شادی ہالز،ہسپتالوں کے فضلہ جات کو ٹھکانے لگانے،پنجاب کی 56 کمپنیز میں مبینہ کرپشن، سمبڑیال میں صحافی کے قتل ،پاکستان ریلوے میں اربوں روپے کے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی،عدالت نے وفاقی و صوبائی وزرا، بیوروکریٹس کے زیر استعمال لگڑری گاڑیوں کے خلاف از خود نوٹس میں بھی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، عدالت میں صاف پانی کی عدم فراہمی ،میڈیکل کالجز میں زائد فیسز وصول کرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت ہو گی،چیف جسٹس پاکستان کی ہدائت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیسز کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔