لاہور:رائیونڈ روڈپر واقع الیکٹرونکس فیکٹری میں آتشزدگی

لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،ایگزٹ گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری آئی ریسکیو حکام

جمعہ 27 اپریل 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) رائیونڈ روڈپر واقع الیکٹرونکس فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا مذکورہ فیکٹری میں بین الاقوامی الیکٹرونک کمپنی ہائیرکی مصنوعات بنائی جاتی تھیں آتشزدگی فیکٹری کے پیکنگ سیکشن میں شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میںلے لیا جبکہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائربریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایگزٹ گیٹ نہ ہونے کی وجہ آگ بجھانے میں دشواری پیش آئی تاہم اس حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :