اورکزئی: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر روڈ کنارے کھڑے افراد ر چڑھ دوڑی

تین افراد جاں بحق ،دو زخمی، گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

جمعہ 27 اپریل 2018 20:21

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ہنگو کے علاقہ کچہ پکہ میں ہنگو سے ٹل جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی روڈ کے کنارے کھڑے 5 افراد اور روڑ کے ساتھ کھیتوں میں چرنے والے بکریوں پر چڑھ دوڑی تین افراد جاں بحق دو زخمی جبکہ 8بکریاں بھی مر گئی ڈرائیور گرفتار اس حوالے سے ہنگو پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روز کچہ پکہ کے مقام پر مسجد اقصی کے سامنے ہنگو کے طرف سے انے والے موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی روڈ کے کنارے کھڑے 5 افراد اور قریبی کھیت میں چرنے والے بکریوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے تین افراد نور آمین محمد شعیب ساکنان محمد خواجہ احمد اللہ افغان مہاجر تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد جس کے نام معلوم نہ ہو سکے کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے واقعہ سے سڑک کے قریب کھیت میں چرنے والے 8بکریاں بھی مر گئی واقعہ کے بعد ڈرائیور ساجد اللہ ولد شمس الرحمان سکنہ دربند شناوڑی حال کوہاٹ موقع سے فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کرلیا پولیس نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دیا ہے ۔