ماربل کان میں ہمارے حصے پر قابض شخص کے خلاف کاروائی کی جائے، نمائندگان شاخ مسعود زیارت کلے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:24

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) تحصیل صافی زیارت ماربل کان میں ہمارے حصے پر قابض شخص کے خلاف کاروائی کی جائے۔ بحیثیت قوم ہمارے حصے کو ہڑپ کرنا ظلم ہے۔ صحیح تقسیم کر کے ہمیں اپنا حصہ دلوایا جائے۔زیارت ماربل پر قابض ٹھیکدار کو پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں ہونے والے فیصلے کا پابند بنایا جائے۔ اتفاق رائے سے ہونے والے ختمی فیصلے میں ٹھیکداروں کا معیاد ختم ہو چکا ہے۔

ٹھیکدار مزید معیاد حاصل کرنے کیلئے حاجی کور کے عمائدین کو تنگ کر رہا ہے۔ حکومت ماربل مائنز کو قوم کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے ذیلی شاخ مسعود زیارت کلے حاجی کور کے نمائندہ مشران ملک عصمت خان، حاجی ہاشم، رحمان جان، حاجی عبدالمالک اور غلام خان، محمد سید، سیب الرحمن و دیگر نے ہفتہ کے روز مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ زیارت ماربل کا فائدہ گزشتہ بیس سال سے ٹھیکداران سمیٹ رہے ہیں۔ جبکہ پہاڑ کی ملکیت کے حقدار عام لوگ غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صافی حاجی کور کے قوم کا ٹھیکداروں کیساتھ طویل تنازعہ اور اختلاف چلا آرہا تھا۔ جس پر عوامی مفاد میں پولیٹیکل انتظامیہ نے مشران کی مشاورت سے جرگہ تشکیل دیکر ختمی فیصلہ کر دیا جس پر قوم اور ٹھیکداروں نے اتفاق کرتے ہوئے ساڑھے گیارہ ماہ معیاد ٹھیکداروں کو دے دیا۔

اور معیاد ختم ہونے پر پہاڑ قوم کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ اب فیصلے کی رد سے ٹھیکداروں کا معیاد 11 اپریل کو ختم ہوا ہے۔ مگر ان کے قبیلے کا بااثر ٹھیکدار مزید معاد حاصل کرنے کیلئے حاجی کور کے لوگوں کو ہراساں کر کے مزید تنازعات پیدا کرنا چاہتا ہے۔ جس سے آپس میں جھگڑے کا خدشہ ہے۔ اس لئے اس تنازعے کے فیصلے سے باخبر حکام مذکورہ ٹھیکدار کو ختمی فیصلہ ماننے اور ماربل مائنز قوم کے حوالے کرنے کا پابند بنائے۔ اور ہمارے حصے کو منصفانہ تقسیم کار کے ذریعے ہمارے بیوائوں، یتیموںاور غریب عوام کے حقوق ان عاصب ٹھیکدار سے آزاد کیا جائے۔ کیونکہ مذکورہ ٹھیکدار نے ہمارے ماربل کان پر قبضہ کر کے ہمیشہ کیلئے ہمارے حق ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :