شہبازشریف سے این اے 28 سے (ن) لیگی امیدوار

ڈاکٹرعمرظفرجھگڑا کی ملاقات صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال

جمعہ اپریل 20:29

شہبازشریف سے این اے 28 سے   (ن) لیگی  امیدوار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف سے این اے 28 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹرعمرظفرجھگڑا نے گذشتہ روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر محمدشہبازشریف کے ساتھ رہے اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹرعمر ظفرجھگڑا نے اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے اقدامات اورخدمات پرخراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ بحیثیت صدرمسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں اپنی بے مثال خدمات کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ #