نیب ب بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قو م کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے، فرمان اللہ خان

جمعہ 27 اپریل 2018 20:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ یہ ادارہ اپنے مقاصد یعنی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قو م کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے ۔ان خیالات اظہار ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخوا فرمان اللہ خاننے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کے لئے عوام کی شکایات براہ راست سُنیں۔

(جاری ہے)

تقریباً 62 افراد نے ڈائریکٹر جنرل کے روبرو پیش ہو کر اپنی شکایتیں پیش کی۔شکایتیں زیادہ محکمہ تعلیم، شیخ یاسین ٹاون، ذہیب گارڈن اور دوسرے محکموںکے بار ے میں تھیں۔ اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان شکایات سنی اور موقع پراحکامات صادر فرمائے اور کہا ہے کہ تمام شکایات پر کاروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اورنیب خیبر پختونخوا چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے ویژن اور مشن کے مطابق "احتساب سب کے لئی" کی پالیسی پر عملدرآمد پر بختہ یقین رکھتا ہے۔

عوام کی بہبود کے لئے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :