الیکشن کمیشن میں پشاور سمیت صوبے کے 19اضلاع اور 3قبائلی ایجنسیوں کے 209اعتراضات پر سماعت مکمل

جمعہ 27 اپریل 2018 20:29

الیکشن کمیشن میں پشاور سمیت صوبے کے 19اضلاع اور 3قبائلی ایجنسیوں کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے پشاور سمیت صوبے کے 19اضلاع اور 3قبائلی ایجنسیوں کے 209اعتراضات پر سماعت مکمل کیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور کے حلقہ بندیوں کے 30اعتراضات ، بٹگرام کے 15، مانسہرہ کے 10، شانگلہ کے ایک ، بونیر کے ایک ، اپر دیر کے 2، سوات کے 16، چترال کے ایک ، لوئر دیر کے 17، صوابی کے 11، نوشہرہ کے 8، مردان کے پندرہ ، ابیٹ آباد کے 22، ہری پور کے 10، چارسدہ کے 11، کوہاٹ کے 1، کرک کے ایک ، بنوں کے 10، لکی مروت کے 5، ڈیرہ اسماعیل خان کے دس ، باجوڑ ایجنسی کے چار ، خیبر ایجنسی کے تین ، کرم ایجنسی کے چار ، اعتراضات پر سماعت مکمل ہو ئی ہے دو مئی تک سماعت مکمل کرتے ہو ئے الیکشن کمیشن تین مئی تک حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں آویزاں کریگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر خیبرپختونخوا قبائلی علاقہ جات سمیت ملک بھر کے 57اضلاع میں حلقہ بندیوں کے اعتراضات نمٹا دیئے ہیں ۔