ایک ماہ کی مہمان حکومت کا بجٹ پیش کرنا قوم سے سنگین مذاق ہے،سیاسی وسماجی رہنماء

5سالہ دور حکومت میں ن لیگ نے قوم کو مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیا ا ب بجٹ کی آڑ میں سرکاری ملازمین کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے ناکام کوشش کی جا رہی ہے ، اظہار خیال

جمعہ 27 اپریل 2018 20:32

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ایک ماہ کی مہمان حکومت کا بجٹ پیش کرنا قوم سے سنگین مذاق ہے ۔ 5سالہ دور میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے قوم کو مہنگائی ۔بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیا ۔ ا ب بجٹ کی آڑ میں سرکاری ملازمین کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے ایک ناکام کوشش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحصیل شکرگڑھ سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے اظہار خیال کرتے کیا قومی اسمبلی کی امیدوار وجیہہ قمر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے اپنے 5سالہ دور اقتدار میں اپنے ایک بھی وعدہ کو پورا نہ کیا اب ایک ماہ کی مہمان حکومت بجٹ کی آڑ میں قوم کو بھلا کیا ریلیف دے سکتی ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی امیدوار حلقہ47چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو ہدف تنقید بنانے والی ن لیگی یہ بھول بیٹھے کہ مشرف دور میں ملک کے سرحدی علاقوں تک پختہ سڑکوں کا جال پھیلا دیا گیا تھا اور مہنگائی کی شرح ایسی نہ تھی عام آدمی کی زندگی اجیرن نہ تھی خوشحالی کا دور دورہ تھا ن لیگی حکومت اپنے اقتدار کا سورج غروب ہوتا دیکھ کر بجٹ کی صورت میں قوم سے بھونڈا مذاق کررہی ہے زیب سجادہ آستانہ عالیہ نوریہ شریف پیر عابد حسین نوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پورا دور تو جھوٹے وعدوں پر گذر گیا ہے مہنگائی نے غریب شہری کی کمر توڑ کر رکھ دی کرپشن لوٹ مارنے حکومت کے ترقیاتی کاموں کا پول کھول کررکھ دیا سینے پر ہاتھ مار کر6ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار شہباز شریف نے اب تک اپنا نام بھی نہیں بد لا اب بجٹ کی صورت میں یہ قوم کی تقدیر کیا بدلیں گے المصطفے ویلفئیر سوسائٹی کے تحصیل صدر محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ در حقیقت حکومت کا ایک سیاسی پتا ہے جسے پھینک کر آنے والی حکومت کو پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے معروف روحانی شخصیت پیر صوفی مصور حسین الخیری جلالپوری نے کہا ہے کہ اسلام میں موجودہ جمہوریت کا کوئی تصور نہیں یہ جمہوریت کے نام پر یزیدی نظام مسلط کیا گیا تھاجس میں اشرافیہ مظلوم انسانیت کا خون پی کر پروان چڑھتی ہے نامور سماجی شخصیت عنائیت حجازی نے کہا کہ کشکول توڑنے والوں نے دنیا کے آگے جھولی پھیلا دی تھی قوم کا بال بال قرضوں میں جکڑ دیا گیا حالیہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا اور کھلا دھوکہ ہے بجٹ اس حکومت کو پیش نہیں کرنا چاہئے تھااس بجٹ کے ذریعے شریفوں کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا بلکہ انہوں نے آنے والوں کی راہ میں کانٹے بچھادئیے ہیں نہ ہی اس بجٹ سے عام آدمی کو کچھ ریلیف ملے گا جبکہ حکومتی جماعت کے سنئیر رہنما ڈاکٹر حافظ شبیر احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے الیکشن سے پہلے قوم کو بجٹ کا ایسا تحفہ دیا ہے جس سے عام آدمی سرشار ہو گا ملازمین خوشحال ہونگے ہر شہری کو ریلیف ملے گا اور ان شاء اللہ قوم ایک بار پھر شیر کا نعرہ مستانہ بلند کرے گی انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اللہ کے فضل و کرم سے سی پیک جیسے قومی اور ملکی خوشحالی کے ضامن منصوبے دئیے ہیں آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر عوام کی جے آئی ٹی میں اپنا مقدمہ پیش کرکے سرخرو ہوگی