جماعت اسلامی حلقہ چار کے زیر اہتمام چار مئی کو پانیولہ میں ممبر کنونشن منعقد کیاجائے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:32

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) جماعت اسلامی حلقہ چار کے زیر اہتمام چار مئی بروز جمعتہ المبارک بعد نماز جمعہ پانیولہ میں ممبر کنونشن منعقد کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کنونشن سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان بطور مہمان خصوصی خطاب کریںگے ان کے علاوہ سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان، امیر ضلع پونچھ سردار سجاد انور خان، امیر حلقہ چار سردار ممتاز حسین خان ، مولانا خالد محمود خان ، محمد سعید کیانی ، سردار سلیم جاوید، ڈاکٹر ریاض عباسی ، سردار طاہر نقاش ، جماعت اسلامی یوتھ پونچھ کے صدر سردار اکمل حفیظ ، صدر یوتھ حلقہ چار سردار علی ممتاز اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔