وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں 22 میونسپل وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

آئندہ ماہ سے 22 یونین کونسلوں میں میونسپل وارڈن اپنے فرائض انجام دیں گے ریکوری سمیت تجاوزات میں حائل افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے اختیارات کے ساتھ ساتھ انہیں میونسپل کارپویشن کے حوالات میں بند کر سکیں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:32

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں 22 میونسپل وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا میں 22 میونسپل وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے،آئندہ ماہ سے 22 یونین کونسلوں میں میونسپل وارڈن اپنے فرائض انجام دیں گے،جو ریکوری سمیت تجاوزات میں حائل افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے اختیارات کے ساتھ ساتھ انہیں میونسپل کارپویشن کے حوالات میں بند کر سکیں گے،ان خیالات کا اظہار میئر سرگودھا ملک اسلم نوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی،انہوں نے کہا کہ تمام وارڈن میئر سرگودھا کے ماتحت ہونگے جو میونسپل کارپویشن کے رکے ہوئے واجبات کی وصولی جن میںپلازوں ،دوکانوں ،کے رکے ہوئے کرایوں کی وصولی، پانی ٹیکس ،نقشہ فیس کے علاوہ دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کریں گے تمام ورڈن اپنے اپنے یونین کونسلوں میں جن افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے سمیت دیگر مسائل پیدا کریں گے میونسپل وارڈن باقاعدہ طور پر ایک رپورٹ بنا کر پیش کریں گے جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ مقامی پولیس میونسپل کاروپوریشن سرگودھا کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تھی اکثر اوقات سیلیں توڑنے کارسرکار میں مداخلت کے علاوہ عملہ تجاوزات کو سنگین دھمکیوں جیسے مقدمات درج کرنے میں کئی کئی دن لگاتے تھے جس کے باعث میونسپل کارپویشن کو سبقی ہوتی تھی ،جس پر وزیراعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر منظوری دے دی ہے اور آئندہ ماہ مئی سے میونسپل کارپویشن سرگودھا کی 22 یونین کونسلوں میں میونسپل وارڈن اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،ہیڈ وارڈن کا عہدہ سب انسپکٹر کے برابر ،ڈپٹی وارڈن اے ایس آئی اور وارڈن کا عہدہ کانسٹیبل کے برابر ہو گا۔