سرگودھا،حکومت پنجاب نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں ڈینگی برگیڈ کو فعال کرنے کا حکم دے دیا

تما م اضلاع کے قبرستانوں ،کباڑ خانوں اور گوداموں کے علاوہ،پانی کے تلابوں اور گلی محلوں میں ڈینگی سپرے کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،ذرائع

جمعہ 27 اپریل 2018 20:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں ڈینگی برگیڈ کو فعال کرنے کا حکم دے دیا ہے ،تما م اضلاع کے قبرستانوں ،کباڑ خانوں اور گوداموں کے علاوہ،پانی کے تلابوں اور گلی محلوں میں ڈینگی سپرے کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان ،چیف افسران کے علاوہ دیگر افسران کو مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں قائم ڈینگی برگیڈکو فعال کر کے تمام تر قبرستانوں ،سروس اسٹیشن،ٹائروں کی دوکانوں ،کباڑ خانوں اور پانی کے جمع ہوئے چھوٹے بڑے تلابوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ سپرے کا حکم بھی دیا گیا ہے،اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تمام اداروں کو بھی اس حوالہ سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے،کہ وہ بھی ڈینگی سے بچائوں کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔