ہری پور،پل منہدم حادثہ میں زندہ بچ جانے والے افراد سے پولیس نے تھانہ میں بند کرکے بھاری رقوم ہتھیا لی

شہریوں کو مثالی پولیس کے خلاف شدید احتجاج رقم لینے والے اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:32

ہری پور،پل منہدم حادثہ میں زندہ بچ جانے والے افراد سے پولیس نے تھانہ ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) مثالی پولیس کے مثالی کارنامے پل منہدم حادثہ میںزندہ بچ جانے والے افراد سے پولیس نے تھانہ میں بند کرکے بھاری رقوم ہتھیا لی شہریوں کو مثالی پولیس کے خلاف شدید احتجاج رقم لینے والے اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا زرائع کے مطابق گزشتہ روز دریائے ندی دوڑ پل جوکہ متعدد دیہاتوں کو ملانے والا پل کہلاتا ہے منہدم ہو کر گر گیا تھا جس میں دوسگے نوجوان بھائی جاں بحق تین افراد زخمی ہو گے تھے حادثہ کے دوران گاڑیاں موٹر سائیکل سوزوکیاں دیگر گاڑیاں زمین بوس ہو گئیں تھیں اس ضمن میں زرائع نے بتا یا ہے کہ کرپٹ پولیس اہلکاروں نے گاڑیوں کے مالکان کو تلاش کرکے ان کو فون کرکے ہنگامی صورت حال میں تھانہ بلا کر بند کر دیا ہے گاڑی مالکان سے پچیس پچیس ہزار کی رقم لی جارہی ہے نہ دینے والوں کو تھانہ میں ہی بند کر دیا جاتا ہے حادثہ کا شکار ہونے والی سوزوکی وین کے مالک محمد اکرم نے بتایا ہے کہ پولیس نے رات کو گھر فون کرکے مجھے صبح صدر پولیس اسٹیشن آنے کو کہا جب آیا تو پچاس ہزار کی رقم طلب کی نہ دینے پر شام تک تھانہ میں بند کررکھا بیس ہزار کی رقم دے کر جان بخشی کی ہے دیگر گاڑیوں کے مالکان ڈرائیور کو بھی بلا کر رقم لی جا رہی ہے تھانہ صدر میں راشی کرپٹ اہلکاروں کی پوری فوج موجود ہے حادثہ کے بعد جن کی لاٹری نکل آئی ہے انھوںنے پید اگیری کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے دوسرے ڈرائیو ر سرفراز نے بتایا ہے کہ اس کو بھی تھانہ بلا کر پچیس ہزار کی رقم لے کر چھوڑ دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ تماری گاڑی کو پل سے نیچے نکال کر لائے ہیں رقم ہمارا حق بنتی ہے ڈی ایس پی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ رقم بٹورنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ادھر شہریوں نے حادثہ میں زندہ بچ جانے والے افراد سے رقم لینے والے پولیس اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہے