پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار دیا ،ملازمین کے حقوق کا بھر پور دفاع کیا ،سلیم ایچ مانڈی والا

گذشتہ حکومت میں سو فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا، پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ے گی پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ،بلا ول بھٹو زرداری اس وقت نوجوانوں کی آواز بن چکے ہیں انشااللہ آئندہ انتخابات میں ہری پور سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کر کے مرکز و صوبوں میں حکومت بنا ئے گی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 20:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم ایچ مانڈی والا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار دیا ،ملازمین کے حقوق کا بھر پور دفاع کیا ،گذشتہ حکومت میں سو فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا انشااللہ پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ے گی ،پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ،بلا ول بھٹو زرداری اس وقت نوجوانوں کی آواز بن چکے ہیں انشااللہ آئندہ انتخابات میں ہری پور سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کر کے مرکز و صوبوں میں حکومت بنا ئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم ایچ مانڈی والا نے گذشتہ روز سابق صوبائی وزیر اعجاز علی خان درانی کی جانب سے اپنے اعرزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس میں سینیٹر بہر ہ مند تنگی، صوبائی صدر ہمایوں خان ،سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان ،پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ ،ضلعی صدر ذوالفقار احمد قریشی ،اورنگزیب مغل ، اللہ یار درانی ڈاکٹر شائستہ رزاق ،پرویز اختر رانا ایڈوکیٹ ،ملک اشتیاق ودیگر رہنمائوں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہری پور کو لوگوں کو در پیش مسائل کے حل کیلئے سینیٹ کے فورم پر بھر پور جدوجہد کی جائے گی انہوں نے اس موقع پر TIPکی بحالی ،پوسٹل ملازمین کی اپ گر یڈیشن ،جی ٹی روڈ کو دو رویہ کر نے ،غازی و ہر ی پور ہسپتالوں کی بہتری کے علاوہ سنٹرل جیل ہری پور کی منتقلی جیسے مسائل بھی حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے میزبان اعجاز علی خان درانی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہمیں امید ہے کہ نو منتخب ڈپٹی چیئر مین سینٹ ہمارے مسائل حل کروائینگے انہوں نے کہاکہ انشااللہ اس دفعہ ہری پور میں حقیق تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے ماضی میں بھی میں نے تین ماہ کے مختصر عرصہ میں ہری پور کو د رپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کی ،ہری پور یونیورسٹی کی بنیاد رکھی تا کہ ہماری آئندہ نسل اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے اب اس علاقہ کو میڈیکل و کیڈٹ کالج کی ضرو رت ہے تا کہ ہماری بچے او ر بچیا ں بھی اس سے مستفید ہو سکیں ،صوبائی صدر ہماریوں خان نے کہاکہ گذشتہ الیکشن میں KPKکے عوام سے دھوکہ کیا گیا ،تبدیلی اور اصلاحات سب ڈرامہ ہیں اگر یہ حقیقت ہیں تو صوبائی وزیر یا وزیر اعلیٰ بتائیں کہ ان کے بچوں کیوں سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل نہیں کر رہے ،تعلیم کا بیڑ ہ غر ق ہو چکا ہے ہسپتالوں کی حالت بھی دگر گوں ہے انہوں نے کہاکہ ہر ی پور کے عوام اعجاز علی خان درانی کو کامیاب کریں تا کہ ہم ہری پو رمیں زیادہ دلجمعی کیساتھ عوام کے مسائل حل کر واسکیں ،سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب کی فلاح و بہبود کیلئے کام کئے ماضی کی ہماری حکومت کی کار کردگی او رموجودہ حکومت کی کار کردگی سب کے سامنے ہے اداروں کو تبا ہ و بر باد کر دیا گیا ہے لیکن عوام اب ان کی اصلیت جان چکے ہیں آئندہ آنیو الا دور پیپلز پارٹی کا ہے ،سینیٹر بہر ہ مند تنگی نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے مجھ جیسے ایک عا م شخص کو سینیٹ میں بھیج کر ثابت کر دیا کہ یہ غریبوں کی جماعت ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آپس کے اختلا فا ت بھلا کر پارٹی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں ،سابق جنرل سیکر ٹری اورنگزیب مغل نے اپنے خطاب میں کہاکہ TIPکو بند کر کے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار بند کیا گیا ،جسے بحال کیا جا نا ضروری ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روزگار دیا ،بھٹو شہید او ربی بی شہید نے غریب کو شعور دیا انہیں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ،اس وقت بھی ہری پو رمیں سات ہزار سے زائد خواتین BISPسے مستفید ہو رہی ہیں جنہیں ڈبل کیا جا نا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ہری پور کے عوام کو اس دفعہ اعجاز درانی کی صورت میں ایک بہترین آپشن ملا ہے عوام آئندہ الیکشن میں انہیں کامیاب کر کے اپنی خوشحالی بنیاد رکھیں موصوف نے اپنے گذشتہ تین ما ہ کے مختصر دور میں تا ریخ ساز کارنامے سر انجام دیئے ہیں