پیپلزپارٹی سندھ کا اجلاس

سند ھ میں نگران سیٹ اپ سمیت امن و امان کی صورتحال کے ساتھ سند ھ میں بجلی کے بحران پر مشاورت

جمعہ 27 اپریل 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے بڑوں کا ایک اجلاس بلاول ہائوس لاہور میں منعقد ہوا پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر داخلہ سندھ انور سہیل ،فاروق ایچ نائیک ،قیوم سومرو،ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سند ھ میں بنائے جانے والے نگران سیٹ اپ سمیت امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ سند ھ میں بجلی کے بحران پر مشاورت کی گئی جبکہ ڈاکٹر عاصم نے اجلا س میں بجلی کے بحران کے حوالے سے آصف علی زرداری کو مکمل بریفنگ دی۔