لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کا سٹریٹ لائٹس کی مد میں بجلی کے بلوں کی فوری ادائیگی کا حکم

جمعہ 27 اپریل 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے سٹریٹ لائٹس کی مد میں بجلی کے بلوں کی فوری ادائیگی کا حکم دیدیا ہے اپنے حکم میں لارڈ میئر بلدیہ لاہور نے کہا ہے کہ لیسکو کو سٹریٹ لائٹ کی مد میں ایک ماہ کے اندر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کر دی جائے انہوں نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا لارڈ میئر کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ لاہور اور لیسکو کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ لاہور بجلی کے شعبے میں ڈپلومہ ہولڈر ز بھرتی کریگی۔

متعلقہ عنوان :