شناختی کارڈ کے اجراء پر عائد فیسوں میں اضافہ کیخلاف جماعت اسلامی کا چیئرمین نادرا کو مراسلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ملک بھر میں مختلف نوعیت کے شناختی کارڈ کے اجراء پر عائد فیسوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے ترجمان امیر العظیم نے چیئرمین نادرا کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ شناختی کارڈ کے اجراء پر عائد فیسوں میں اضافہ پاکستان کے غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے نادرا نے اس اضافے سے غریب عوام کو اپنی شناخت سے محروم رکھنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر نادرا نے اپنے اخراجات پورے کرنے ہیں تو وہ فیسوں میں اضافے کی بجائے ٹیکس اکھٹے کر کے اس سے پورا کرے ۔