فیصل آباد، بغیر ڈرگ لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے،عطائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں کے 12کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کافیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 21:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے بغیر ڈرگ لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے،عطائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں کے 12کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کافیصلہ کیا ہے جبکہ کارروائیوں سے متعلق ڈرگ انسپکٹرز ومیڈیکل سٹورمالکان کا موقف سنتے ہوئے قصوروارثابت ہونے پرایک کے خلاف ایف آئی آر درج،4 کو وارننگ اور6کیسز کو آئندہ سماعت کے لئے ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کااجلاس ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمیاں آفتاب احمد نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عارف شہزاد،ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان‘ممبرز کیپٹن ڈاکٹر محمد صدیق،غلام صابر،ڈرگ انسپکٹرز محسن اصغر،غلام مصطفی‘محمد ذیشان،ڈپٹی پبلک پراسکیوٹر سجیلہ نذیر اور پولیس کے نمائندہ آفیسر بھی موجود تھے ۔صدر اجلاس نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے ڈرگ انسپکٹرز اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کی موثر پیروی کی جائے اور سیل کئے گئے میڈیکل سٹورز کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :