سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سرکاری سکولوں میں یونیورسل پرائمری و سکنڈری ایجوکیشن پروگرام 2018کے اہداف کی سو فیصد تکمیل کیلئے چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کی حوصلہ شکنی اور یونیورسل پرائمری و سکنڈری ایجوکیشن پروگرام 2018کے اہداف کی سو فیصد تکمیل کیلئے چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اس ضمن میں ایجوکیشن حکام نے سرکاری سکولوں سے حاصل ہونیوالے اعداد و شمار کی تصدیق کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے یونین کونسلوں میں بچوں کے ریکارڈ تک رسائیکی اجازت طلب لی ہے ، ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سالوں سے سرکاری سکولوں اور مانیٹرنگ اداروں کی جانب سے داخلوں کے فراہم کردہ اعدو و شمار میں وسیع پیمانے پر تضاد سامنے آنے کی روشنی میں حکومت نے امسال داخلہ مہم کی نگرانی مزید سخت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نئے داخل ہونیوالے بچوں کے بے فارم کی یونین کونسلوں سے تصدیق کروائی جائے گی ، جس کیلئے سی ای اوز ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنرز سے ریکارڈ تک رسائی کی باضابطہ اجازت طلب کر لی ہے ، تصدیق کے بعد ریکارڈ میں تضاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :