ڈپٹی کمشنر ما نسہر ہ محمد زبیر خا ن کا سر کا ری ہسپتا لو ں میں صحت کی سہو لیا ت کا جا ئزہ لینے کے لئے تحصیل اوگی میں بنیا دی مر کز صحت اربوڑہ کا چا نک دورہ

جمعہ اپریل 20:43

ُُُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ما نسہر ہ محمد زبیر خا ن نے سر کا ری ہسپتا لو ں میں صحت کی سہو لیا ت کا جا ئزہ لینے کے لئے تحصیل اوگی میں بنیا دی مر کز صحت اربوڑہ کا چا نک دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ما نسہرہ یا سر علی خا ن بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو کے عملہ کا حا ضری رجسٹر اور ڈسپنسری رجسٹر کے علا وہ او پی ڈی رجسٹر بھی چیک کیا اور عملے کے بعض ار کا ن کی غیر حا ضری اور ادویا ت کی غیر تسلی بخش صو رتحا ل پر عدم اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے ہسپتا ل کی انتظا میہ کو حکم دیا کہ وہ اوقات کا ر میں سٹا ف کی حا ضری یقینی بنا ئیں اور ادو یا ت کی دستیا بی کو بھی شفا ف بنا ئیں ڈپٹی کمشنر نے خبر دا ر کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ مر یضو ں کو طبی سہو لیا ت کی فرا ہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کو تا ئی سا منے آنے پر ذمہ دا ر عملے کو ہر گز معا ف نہیں کیا جا ئے گا۔