لاہور، فیڈرل بورڈ ریونیو نے کسٹم انٹیلی جنس سمیت ان لینڈ کسٹمز اور کسٹم سروس کے افسران کو مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے سے روک دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) فیڈرل بورڈ ریونیو نے کسٹم انٹیلی جنس سمیت ان لینڈ کسٹمز اور کسٹم سروس کے افسران کو مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ تیس اپریل تک زیر استعمال لگژری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر نے کسٹم حکام سے ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیاں لینڈ کروزر ،پراڈو ،پجارو،بی ایم ڈبلیو اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں واپس مانگی ہیں ۔