لاہور، امیگریشن حکام نے جعلی ویزے پر سائوتھ افریقہ جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا

جمعہ اپریل 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے جعلی ویزے پر سائوتھ افریقہ جانے والے ایک مسافر ابوبکر صادق کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے مسافر ابو بکر صادق کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ سرگودھا کا رہائشی ہے اور وہ جعلی ویزے کے ذریعے امارات ائیرویز کی پرواز 625 سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ جانا چاہتا تھا جسے لاہور ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیاگیا۔