لاہور ، نیب لاہور کی عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کر دی

سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر عارف بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو سترہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) نیب لاہور کی عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر عارف بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو سترہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کو نیب لاہور چودہ مئی کو دوبار ہ عدالت میں پیش کریگا گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے موقع پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ دونوں ملزمان آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں جنہیں نیب لاہور معاف کر چکا ہے واضح رہے کہ نیب لاہور نے دونوں ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت بھیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :