لاہور پولیس نے لمز یونیورسٹی میں ہنگامی مشقیں کیں

جمعہ 27 اپریل 2018 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور پولیس نے لمز یونیورسٹی میں ہنگامی مشقیں کیں گزشتہ روز منعقد کی جانے والی مشقوں میں لاہور پولیس ایلیٹ فورس ڈولفن فورس بم ڈسپوزل سکواڈ ریسکیو 1122 سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا مشقوں کی قیادت ایس پی سٹی نے کی جبکہ مشقوں کے انعقاد کا مقصد رسپانس ٹائم کو چیک کرنا تھا اسی قسم کی مشقیں حاجی کیمپ کے قریب واقع ایک کرسچن کمیونٹی کے سکول میں بھی کی گئیں۔