لاہور، سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لئے جانے پر ایم پی اے رانا جمیل کا شدید ردعمل کااظہار

جمعہ اپریل 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لئے جانے پر ایم پی اے رانا جمیل نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو سیکورٹی واپس لینے والے ذمہ داران اس نقصان کے ذمہ دار ہونگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سے واپس لی گئی سیکورٹی واپس کی جائے۔