ُُ بنوں، ایم بی ایم کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ کا ایک ماہ مکمل ہو گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:46

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ایم بی ایم کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ کا ایک ماہ مکمل ہو گیاآج نمائندہ وفد ڈپٹی کمشنر بنوں سے ملاقات کرے گا تفصیلات کے مطابق متحدہ بنوں محاذ کے زیر اہتمام بنوں بچائو تحریک کی روشنی میں بنوں پریس کلب کے سامنے چار مطالبات جس میں تھیلسمیا سنٹر کی اپنی جگہ بحالی ،آبادی کے تناسب سے دوسرا قومی حلقہ ،پراپرٹی ٹیکس میں 800فیصد اضافے میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ شامل ہیں کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا تھا جہاں سے بنوں کے تمام یونین کونسلوں میں مذکورہ مطالبات کے سلسلے میں آگاہی مہم چلائی گئی جس کا ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کی گئی اس سلسلے میں ایم بی ایم کے رہنمائوں نے ہنگامی میٹنگ کی اور آج ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی آصغر سے ملاقات کا فیصلہ کیا تاہم آج ایم بی ایم کا نمائندہ وفد اُن سے ملاقات کرے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔