قبائلی عمائدین کا کرم ایجنسی کے دوسرے حلقے کی بحالی پر خوشی کا اظہا

ایم این اے اور سینیٹر ز کا حلقے کی بحالی پر الیکشن کمیشن سے اظہار تشکر

جمعہ 27 اپریل 2018 20:46

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین نے کرم ایجنسی کے دوسرے حلقے کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ایم این اے اور سینیٹر نے حلقے کی بحالی پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روز کرم ایجنسی کے دوسرے حلقے کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا جو حالیہ مردم شماری کے بعد ختم کیا گیا تھا قبائل نے حلقے کی بحالی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منصب بنگش، جلال حسین، کونسلر عنایت حسین، جمیل حسین، حاجی کونین، ملک رجب علی اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ حلقے کی بحالی سے ان کے مسائل حل ہونگے عمائدین کا کہنا تھا کہ ایم این اے ساجد طوری سینیٹر سجاد، طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد اور دیگر عمائدین نے حلقے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا عمائدین نے حلقے کی بحالی میں تعاون کرنے پر الیکشن کمیشن پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر بریگیڈیئر اختر علیم اور دیگر سرکاری حکام کا بھی شکریہ ادا کیا عمائدین کا کہنا تھا کہ حلقے کی بحالی سے کرم ایجنسی کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے