اورکزئی، گاڑی گہر ی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جان بحق ، دو افراد شدید زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 20:51

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ایجنسی کے لوئیر تحصیل کے علاقہ انجانی کے مقام پر گاڑی گہر ی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لویئر تحصیل کے علاقہ انجانی کے مقام پر ایک سڑک پر کام جاری تھا کہ اچانک ایکسے لیٹر گاڑی ڈرئیور سے بے قابو ہو کر گیرئی کھائی میں گہرنے سے ایک شخص جاں بحق دو افراد شدید زخمی ۔

حادثہ کی اطلاع ملتی ہی علاقے کے لوگوں نے آپنی مدد آپ کے تحت ایکسے لیڑر سے زخمیوں کو نکال لیا گیا اور زخمیوں کو قریبی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دئے گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انجانی سے شڈالہ علاقے کو جانی والی سڑک پر کام جاری ہے جس میں یہ حادثہ ہوا۔