لاہور، سول سیکرٹریٹ سمیت پنجاب بھر میں تعینات پی ایم ایس افسران نے چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے باہر خاموش احتجاجی مظاہرہ

جمعہ اپریل 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سول سیکرٹریٹ سمیت پنجاب بھر میں تعینات پی ایم ایس افسران نے اپنے احتجاجی شیڈول کے مطابق گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے باہر خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حسب معمول مختلف مطالبات درج تھے پی ایم ایس افسران اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے باہر قطاروں میں کھڑے رہے مظاہرین نے اس موقع پر بھی بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں مظاہرے کے موقع پر پی ایم ایس افسران نے اعلان کیا کہ ان کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اور وہ آئندہ جمعہ تک بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے دفاتر میں سرکاری امور انجام دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :