Live Updates

لاہور،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا سا خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے عدالتی فیصلے پر افسوس کااظہار

جمعہ 27 اپریل 2018 20:51

لاہور،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا سا خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے عدالتی فیصلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف ملک کیخلاف گھنائونی سازش کررہی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن کے الزامات میں صرف پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی وکٹیں بھی جلد گرنا شرع ہو جائیں گی ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے لیکن ان تمام حربوں کے باوجود آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر حکومت مخالف جماعتوں کو شکست ہوگی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کامیابی حاصل کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات