لاہور ، سری لنکن فوج کے سربراہ کی مزار اقبال پر حاضری

جمعہ 27 اپریل 2018 20:51

لاہور ، سری لنکن فوج کے سربراہ کی  مزار اقبال پر حاضری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سری لنکن فوج کے سربراہ نے گزشتہ روز مزار اقبال پر حاضری دی اور حضوری باغ سمیت شاہی قلعہ اور شاہی مسجد کا دورہ کیا سری لنکن آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران لاہور کی تاریخی عمارتوں کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور دورہ مغلیہ کے فن تعمیر کو سراہا اس موقع پر شاہی قلعہ لاہور مزار اقبال بادشاہی مسجد اور حضوری باغ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سری لنکن آرمی چیف نے مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر وہاں پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اندراج بھی کیا ۔