پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ اپریل 18:35

پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے،،پنجاب حکومت کی بجائے نگران حکومت بجٹ پیش کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بجٹ 19-2018ء نہیں کرے گی۔ حکومت نے بجٹ تیار کرلیا ہے۔ تاہم حکومت نے بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صرف رواں سال کا ضمنی بجٹ ہی پیش کرے گی۔ جبکہ آئندہ مالی سال 19-2018ء کا بجٹ نگران حکومت ہی پیش کرے گی۔ واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے تین یا چار مہینے کا بجٹ پیش کرنے اور خیبرپختونخواہ حکومت نے بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ تاہم اب پنجاب حکومت نے بھی آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کردیا۔