حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار روایات سے ہٹ کر چھٹا بجٹ پیش کیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:55

حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار روایات سے ہٹ کر چھٹا بجٹ پیش کیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار روایات سے ہٹ کر چھٹا بجٹ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی جمہوری مدت پوری کر رہی ہے جبکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی پہلی مرتبہ اپنی مدت پوری کرکے تاریخ بدلی تھی۔گزشتہ سال سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا 47کھرب 50ارب کا بجٹ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا آخری بجٹ تصور کیا جارہا تھا تاہم حکومت نے پہلی بار روایات سے ہٹ کر اپنی مدت ختم ہونے سے قبل چھٹا بجٹ پیش کردیا۔