صوبائی بجٹ 4مئی کو پیش کرینگے ،وفاقی بجٹ سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ،ناصر حسین شاہ

جمعہ 27 اپریل 2018 20:55

صوبائی بجٹ 4مئی کو پیش کرینگے ،وفاقی بجٹ سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبائی بجٹ4 مئی کو پیش کریگی وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ سے عوام کو کوئی توقع نہیں ہے صوبائی بجٹ ہم ضرور پیش کررہے ہیں تاہم اسے خرچ آنے والی حکومت کریگی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تین وزرائے اعلی کی تذلیل کی گئی نون لیگ کا کام ہی دوسروں کی تذلیل کرنا ہے جو قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :