کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ،،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ویو دو دریا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی 4 روز پرانی لاش ملی ،، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لیاقت آباد پولیس نے کمرشل ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور داؤ پر لگائی گئی رقم 15000 روپے برآمد کر لیے۔

گرفتار کیے گئے ملزمان مہران اور عبدالرزاق کے خلاف لیاقت آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ ادھر مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نبی حسین اور افسر کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور پیر آباد سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ،پولیس کے مطابق ملزم نبی حسین کے خلاف مومن آباد تھانے میں مقدمہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج ہے۔ سعودآباد پولیس نے دو ملزمان شہزاد اور شعیب کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے منشیات،موبائل فونز اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا