رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،5منشیات فروش گرفتار

جمعہ اپریل 20:58

رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،5منشیات فروش گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی میمن گو ٹھ اور بلال کالونی میں کارروائی،5 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے میمن گوٹھ اور بلال کالونی کے علاقوں میں انٹیلی جنس بیس پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان ساجد ،رحیم بخش ، شعیب ،شہزاد اور مصطفی عرف اسد کو گرفتار کر لیا ، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے گرفتار ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ،،،،گرفتار کیئے جانے والے ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔