راولپنڈی کینٹ، 90رہا ئشی اور 17کمر شل نقشوں کی منظو ری

کینٹ کے علاقوں میں کمرشل ٹیوب ویلز اور نئی رہائشی آبادیوں پانی کنکشنز پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 20:58

راولپنڈی 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں 90رہا ئشی اور 17کمر شل نقشوں کی منظو ری دے دی جبکہ پانی کی کمی پر قابو پانے کے لیے کینٹ کے علاقوں میں کمرشل ٹیوب ویلز اور نئی رہائشی آبادیوں پانی کنکشنز پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ترجمان کینٹ قیصر محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روزبریگیڈیئر شہزا د تنو یر (پریزیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ ) کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میںکنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسید سبطین رضا اور وا ئس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ ملک منیر احمد اور نا مز د / منتخب ممبران بھی مو جو د تھے ۔اس موقع پر اجلاس میں ما ہا نہ اکا ئونٹس اخراجا ت و آمدن کے سا تھ ٹیکس /پا نی کے وا جبا ت کی وصو لیا ں ، ملازمین کی بیما ری کے دوران علا ج کی مد میں ہونے والے اخراجات کی ادا ئیگی و کلیم ، عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع ،جا ئیدا د منتقلی کے 02کیسز کی منظو ری سمیت دیگر نکات زیر بحث لائے گئے ۔

(جاری ہے)

اہم اجلاس میں راولپنڈی کینٹ میں پا نی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہو ئے کینٹ کے علا قو ں میں غیر قا نو نی پانی کی فر وخت بذ ریعہ ٹیو ب ویل پر فوری پا بندی او ر نئی رہا ئشی کا لو نی کیلئے نئے پا نی کے کنکشنز پربھی پا بندی لاگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :