اپوزیشن ارکان کو منا کر ایوان میں لائیں،سپیکر قومی اسمبلی کی وزیر پارلیمانی امورکو ہدایت

جمعہ اپریل 21:19

اپوزیشن ارکان کو منا کر ایوان میں لائیں،سپیکر قومی اسمبلی کی وزیر پارلیمانی ..
اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ اپوزیشن ارکان کو منا کر ایوان میں لائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لائیں۔