Live Updates

ایم کیو ایم اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپوزیشن کے واک آئوٹ میں حصہ نہیں لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 21:19

اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) متحد قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپوزیشن کے واک آئوٹ میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی قیادت میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایک ساتھ واک آئوٹ کیا تاہم ایم کیو ایم اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان ایوان میں موجود رہے اور اپوزیشن کے واک آئوٹ میں حصہ نہیں لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات