غیر ملکی سائنسدانوں کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کا دورہ

جمعہ 27 اپریل 2018 21:20

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سی فور ممالک (افریقی ساحلی ممالک)کے سائنسدانوںنے کاٹن کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر خالد عبداللہ کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسزکادورہ کیا اور پتہ مروڑ وائرس کے کنٹرول سے متعلق ہونے والی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر اور ان کی ٹیم میں موجود سائنسدانوں نے وفد کو بریف کیا۔

بعد ازاں وفد میں شریک برکینہ فاسو، ملی ، بینن ودیگر اراکین نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کی مہمان نوازی اور سائنس کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا۔وفد نے کئی اہم اموراور منصوبوں پردلچسپی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مستقبل میں مفاہمتی معاہدے کی خواہش کا اظہا رکیا۔