پاکستانی مہمان نواز ، محبت کرنیوالے وپر امن لوگ ہیں،ڈاکٹر مس بریگٹا بلہا

جمعہ 27 اپریل 2018 21:29

چیچہ وطنی۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آسٹریا کی ایمبیسڈر ڈاکٹر مس بریگٹا بلہا نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے اپنے ساہیوال کے دورہ کے موقع پر معروف صنعت کار اورچیئر مین ڈیموکریٹک گروپ شیخ عظمت سلیم کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانیوالے عشائیہ میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ستارہ امتیاز شیخ یونس ،سابق صدور رانا وسیم ،چوہدری محمد حسین زاہد،شیخ فیصل ،خرم بٹ ،شیخ اعجاز رضا ،کامران سعید ،ارشد بھٹہ اور نعیم شیخ بھی موجود تھے ، ڈاکٹر مس بریگٹا بلہا نے کہاکہ پاکستانی انتہائی مہمان نواز ، محبت کرنیوالے اور پر امن لوگ ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجر فارما سیو ٹیکل ،لیدر اور الیکٹرانکس پراڈکٹس کے بزنس کے علاوہ لائیو سٹاک ڈیری فیلڈ میں بھی آسٹریا کے ماہرین کے تجربے اور ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔