جی سی یومیں تین روزہ ایپٹرونکس ٹیک2018مقابلوں کااختتام

مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف سرگودھا سمیت 12یونیورسٹیوں کی450سے زائد طلباء کی شرکت

جمعہ 27 اپریل 2018 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تین روزہ ایپٹرونکس ٹیک 2018مقابلوں کا اختتام۔جی سی یوشعبہ کمپیوٹر سائنسز،آئی ای ای ای سوسائٹی اور جی سی یو اے سی ایم سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس ایونٹ میں پروگرامنگ ،سافٹ ویئر اور گیمنگ کے مقابلے شامل ہیں،مختلف مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی،یونیورسٹی آف سرگودھا اور نمل سمیت مختلف یونیورسٹیوں کی450سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی سی یو شعبہ کمپیوٹر سائنس کے انچارج ڈاکٹرسید اسد رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں طلباء کو نہ صرف اپنی مہارت اورہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے ،بلکہ طلباء ایک دوسرے سے سیکھتے بھی ہیں۔