پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں4ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،30سیل، 95کو جرمانے

لاہورمیںزائدالمعیاد اشیاء خورونوش کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرنے پردوگودام، 2 دوکانیں2 فوڈپوائنٹس سیل ملتان میںمضرِصحت اجزاء کے استعمال،حشرات کی بہتات،ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر6فوڈ پوائنٹس سیل راولپنڈی میںبھنے چنوں کو رنگ کرنے پر3پروڈکشن یو نٹس،ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر کریانہ سٹور، ناقص انتظامات پرکیٹرنگ سنٹر سربمہر ․گوجرانوالہ میں غلط لیبلنگ پرشان آئسکریم،ناقص اجزاء کے استعمال پر مربہ یونٹ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر5بیکرزپروڈکشن یو نٹس سیل سرگودھا میںزائدالمعیاد اجزاء،گندے برتنوںکے استعمال،کچن ایریا میںحشرات کی بہتات پرمعروف ہوٹل سیل فیصل آباد میںکھلے رنگوں کے استعمال،حشرات کی بہتات،ناقص سٹوریج اورصفائی کے ناقص انتظامات پر2بیکرزپروڈکشن یونٹس سربمہر

جمعہ اپریل 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائی کرتے ہوئے زائدالمعیاد اشیاء خورونوش کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرنے پر2 گودام اور 2 دوکانیں،حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر معروف بیکری پروڈکشن یونٹ اورواٹر فلٹریشن پلانٹ سیل کر دیں گئیں ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر9فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ 17ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے 73فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے مانگا منڈی، پھول مارکیٹ میں واقع عبدالرشیدڈسٹری بیوٹرز کے 2 گودام اور2 دوکانیں سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ ، 2 ٹرک تیار مال میں بچوں کی گولی ٹافیاں، چپس، بسکٹس اور دیگر سنیکس شامل ہیں۔

زائد المعیاد مال منگوا کر2گوداموں میں ان کی تاریخ تبدیل کی جاتی تھی۔ جعل ساز گروہ کا پتہ ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے لگایا۔صحت دشمن عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر 3 ملزمان موقع سے گرفتارکروا دیے گئے۔بچوں کی ناقص، جعلی اشیاء خوردونوش کے 2 ٹر ک بھر کرشہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے بھجوائے جا رہے تھے ۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ٖتمام مال برآمد کر کے تلف کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجودمعروف الفتح بیکری پروڈکشن یونٹکودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلرز ،ناقص آئل ، حشرات کی بہتات اورزائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر بیکری کو سیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میںمزید کاروائیاں کرتے ہوئے بند روڈ پر واقع نیو واٹر فلٹریشن پلانٹ کو قوانین کی خلاف ورزی ،غیر معیاری پانی سپلائی کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات،پلانٹ کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے، ملازمین کے میڈیکلز اور پانی کے لیب ٹیسٹ بھی عدم موجود گی پر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔جبکہ زنگ آلود ہ مشنری اورغیر معیاری بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر9فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ17ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 73فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں5 اور بہاولپور میں1 فوڈ پوائنٹ کو قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہرکر دیا گیا۔

جبکہ 12فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ 15ہزار کے جرمانے عائدکیے۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے کاسمیٹیکس کلرز ، فلیورز،کے استعمال،سٹوریج کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بھرمار،اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر 5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے متعدد فوڈ پوائنٹس کو 68000کے جرمانے عائد کیے۔

جبکہ بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 7فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر55,000کے جرمانے عائدکیے اور 2000 بر آمد شدہ10,000آئس لو لیز،2500مینگو قلفی،560 چاک بار،300کلوسکم ملک،50کلو دیسی گھی،30کلو حشرات زدہ مٹھائی اور دیگر اشیاء تلف کر تے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے ۔ زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر51000کے جرمانے عائد کئے۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے رامش کھویا یونٹ کو گندے برتنوں،بناسپتی گھی ،ٹاٹری اور کیمکل کے استعمال ، ملازمین کا ذاتی لباس گندہ ہونے ،مکھیوں کی موجودگی ،پچھلے نوٹس کے باوجود بہتری نہ لانے، مکڑی کے جالوں کی موجودگی کی بنا پر سیل کردیا ۔

متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر86000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔