ْسینئر مینجمنٹ کورس کے وفدکی پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس آمد،ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ

جمعہ اپریل 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سینئرمینجمنٹ کورس کے وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفد کی سر براہی ڈائریکٹر سٹاف نمز ڈاکٹر فہیم جہانگیر خان کر رہے تھے۔وفد میں شامل افسران کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے وفد کو انتظامی معاملات اور کارکردگی پر مکمل بریفنگ دی۔وفد میںسنئیر مینجمنٹ کورس کر نے والے 10افسران شامل ہیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالاامین مینگل علالت کے باعث وفد سے ملاقات نہ کر سکے ۔وفد میں شامل افسران نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار اورجلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :