لائن۔1 پر کراچی سے پشاور تک ٹرینوں کی رفتار کو 2021ء تک تین گنا بڑھا کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک لے جانے کا منصوبہ

جمعہ 27 اپریل 2018 21:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے پاک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت مین لائن۔1 پر کراچی سے پشاور تک ٹرینوں کی رفتار کو 2021ء تک تین گنا بڑھا کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک لے جانے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مین لائن۔

(جاری ہے)

1 پر ٹرینوں کی موجودہ اوسط رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جسے سال 2021ء تک 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھایا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور اور ٹیکسلا تا حویلیاں ریلوے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا۔ اس پر 900 ارب روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کے نتیجہ میں لوگ ملک کے شمال سے جنوبی علاقوں تک 12 گھنٹے یا اس سے بھی کم وقت میں سفر کر سکیں گے۔