وفاقی حکومت کی مالی سال 2018-19ء کے دوران بجلی کے شعبہ میں مزید 138 ارب روپے کی سرمایہ کاری تجویز

جمعہ اپریل 21:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2018-19ء کے دوران بجلی کے شعبہ میں مزید 138 ارب روپے کی سرمایہ کاری تجویز کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ 27.5 ارب روپے کی لاگت سے جامشورو سندھ میں 600 میگاواٹ کے کوئلہ سے چلنے والے دو بجلی گھر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ کی تعمیر کے پہلے مرحلے کیلئے 76 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 32.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور تربیلا توسیعی فور ہائیڈروپاور پراجیکٹ کیلئے 13.9 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔