پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,459 کی سطح پر بند

جمعہ 27 اپریل 2018 21:48

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,459 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,459 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.306 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد9,046رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت1.922بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.792بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت1.740بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 628.774 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 391.201 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 352.388 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت226.410ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 124.380ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 51.414ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 50.344 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت26.410 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 25 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16.578 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :